ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی یا کسی بھی جماعت کا ترجمان ہونے کی تردید

بی جے پی یا کسی بھی جماعت کا ترجمان ہونے کی تردید

Thu, 08 Nov 2018 12:10:37  SO Admin   S.O. News Service

مدراس 8نومبر (ایس او نیوز) اداکار سے سیاست داں بنے اور مکل نیدھی مایم (ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن آج 64 سال کے ہوگئے اور کہا کہ وہ ٹاملناڈو کی 20 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ کمل ہاسن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ا س بات کی سختی سے تردید کی کہ وہ بی جے پی یا کسی اور جماعت کے ترجمان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی کے ترجمان نہیں ہیں ۔ میں ہمیشہ عوام کا اوزار بنا رہوںگا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ریاست میں 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا امکان ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم این ایم ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے۔ دو موجودہ ارکانِ اسمبلی بشمول سابق چیف منسٹر ایم کرونا ندھی کی موت اور اے آئی اے ڈی ایم کے ، کے 18 ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کے سبب ضمنی انتخابات کی ضرورت لاحق ہوئی ہے ۔ کمل ہاسن نے کہا کہ عوام کو کرپشن سے پاک صحت مند سیاست کی ضرورت ہے اور ایم این ایم اسی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ کمل نے کہا کہ جہاں تک ایم این ایم کا تعلق ہے ، ہم جانتے ہیں کہ سفر طویل ہے ، لیکن ہم متوقع رفتار سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ قبل ازیں ان کی پارٹی کے کئی کارکنوں نے انہیں اس موقع پر مبارکباد دی ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے بھی کمل ہاسن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔


Share: